Home تازہ ترین روس خطے میں علاقائی امن و استحکام یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے،صدرآصف زرداری

روس خطے میں علاقائی امن و استحکام یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے،صدرآصف زرداری

Share
Share

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہاہے کہ پاکستان روس کو ایک اہم عالمی طاقت سمجھتا ہے، روس یوریشین خطے میں علاقائی امن و استحکام یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے روس کے 35 ویں قومی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 35 ویں یوم روس پر صدر ولادیمیر پوٹن، روسی سفیر اور روس کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان روس کے ساتھ قومی دن کی خوشیوں میں شریک ہے، پاک – روس تعلقات باہمی احترام، تعاون، اور مختلف شعبوں میں مشترکہ مفادات کی بنیاد پر گزشتہ برسوں میں بہتر ہوئے ہیں۔
صدر مملکت نے کہاکہ حال ہی میں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط بڑھے ہیں اعلٰی سطحی روابط بے پاکستان اور روس کے درمیان گہرے تعلق اور تفہیم کی بنیاد رکھی ہےپاکستان اور روس علاقائی اور عالمی پلیٹ فارمز پر بھی قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔
صدر آصف زرداری نے کہاکہ پاکستان روس کو ایک اہم عالمی طاقت سمجھتا ہے، روس یوریشین خطے میں علاقائی امن و استحکام یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی ماسکو میں روسی وزیر خارجہ کے ساتھ ایک انتہائی امید افزا ملاقات ہوئی، ملاقات میں فریقین نے خطے میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔
صدر مملکت کامزید کہناتھاکہ پاکستان اور روس کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے، ہمارے پاس تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، اور عوامی روابط میں شراکت داری کو وسعت دینے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، آئیے ہم پاکستان اور روس کے درمیان تفہیم اور تعاون بڑھانے کے عزم کی تجدید کریں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...