Home تازہ ترین بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے موجودہ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 31.2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھیجی ہیں ،سینیٹر محمد اورنگزیب

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے موجودہ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 31.2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھیجی ہیں ،سینیٹر محمد اورنگزیب

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا ایک اہم اثاثہ ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے موجودہ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 31.2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھیجی ہیں جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 31 فیصد زیادہ ہیں۔
قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پچھلے دو سالوں میں ترسیلات زر کے حجم میں 10 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے لیے ہم اپنے بیرون ملک مقیم پاکستانی بہن بھائیوں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ اس سے کرنٹ اکائونٹ میں بہتری آئی ہے۔ ہماری حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کو مزید سہولیات دے گی تاکہ وہ ملکی ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کرتے رہیں ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے احکامات کی روشنی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے متعدد اقدامات کیے جارہے ہیں جیسا کہ خصوصی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، مقدمات کی رجسٹریشن اور شواہد اکٹھا کرنے کے لیے آن لائن سسٹم متعارف کروایا جائے گا اور جھوٹے مقدمات سے بچائو کے لیے متعلقہ قانون میں تبدیلی کی جائے گی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بچوں کے لیے وفاقی حکومت سے چارٹرڈ یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجز میں کوٹہ متعین کیا جا رہا ہے اور سکل ٹریننگ کے لیے وظائف کی فراہمی بھی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ سٹیٹ بنک کے ذریعے زیادہ ترسیلات بھیجنے والے 15 افراد کو ہر سال 14 اگست کو سول ایوارڈز دیئے جائیں گے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...