Home sticky post 4 امریکہ میں مودی سرکار کا خفیہ نیٹ ورک بے نقاب

امریکہ میں مودی سرکار کا خفیہ نیٹ ورک بے نقاب

Share
Share

واشنگٹن: مودی سرکار 2014 سے عالمی سطح پر ریاستی دہشتگردی کا جال بُنتی آ رہی ہے، جو اب عالمی سطح پر میں بے نقاب ہو چکا ہے۔امریکی شہر فریمانٹ کے گوردوارے نے “ہندو امریکن فاؤنڈیشن” کو مودی سرکار کا غیر ملکی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے امریکی محکمہ انصاف (DOJ) سے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

گوردوارے کا الزام ہے کہ ہندو امریکن فاؤنڈیشن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مفادات کو امریکہ میں بڑھاوا دے رہی ہے اور بھارتی حکام کو اپنے پروگرامز میں پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے۔ اس تنظیم نے مودی سرکار کی حمایت میں سیاسی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں اور سکھ کارکنوں کے خلاف کارروائیوں میں بھی ملوث ہے۔

فریمانٹ گوردوارے نے مطالبہ کیا کہ ہندو امریکن فاؤنڈیشن کو غیر ملکی ایجنٹ کے طور پر رجسٹر کیا جائے۔مودی سرکار پہلے ہی سکھ کارکنان کے خلاف کینیڈا اور امریکہ میں کارروائیوں کے الزامات کی زد میں ہے۔

امریکہ نے بھی واضح کیا تھا کہہ بھارتی ایجنٹ نے امریکی شہری اور سکھ کارکن، “گرپتونت سنگھ پنو” کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد ہندو امریکن فاؤنڈیشن کی سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...