Home sticky post 5 اداکار سنتوش کمار کو ہم سے بچھڑے 43 برس بیت گئے

اداکار سنتوش کمار کو ہم سے بچھڑے 43 برس بیت گئے

Share
Share

لاہور:پاکستانی فلم انڈسٹری کے پہلے سپر اسٹار ہیرو اور پُرکشش شخصیت کے مالک سید موسیٰ رضا المعروف سنتوش کمار کو ہم سے بچھڑے 43 برس بیت گئے، لیکن اپنی بے مثال اداکاری اور منفرد شخصیت کی وجہ سے وہ آج بھی فلمی شائقین کے دلوں میں زندہ ہیں۔

تقسیم ہند کے فوراً بعد پاکستانی فلم انڈسٹری میں بطور ہیرو قدم رکھنے والے سنتوش کمار نے فلم ’’بیلی‘‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور پاکستانی سینما کی دنیا میں اپنی پہچان بنائی۔ انہوں نے اپنی زندگی میں 84 فلموں میں کام کیا اور پاکستان کے پہلے نگار ایوارڈ کا حصول فلم ’’وعدہ‘‘ کے ذریعے ممکن بنایا۔

سنتوش کمار کی جوڑی صبیحہ خانم کے ساتھ بے حد مقبول رہی۔ 1950 کی دہائی میں دونوں نے کئی فلموں میں ساتھ کام کیا، جن میں غلام، رات کی بات، قاتل، انتقام، سرفروش اور مکھڑا شامل ہیں۔ اس دوران دونوں کا رشتہ ازدواجی بندھن میں بھی بندھ گیا۔

56 سال کی عمر میں انتقال کرنے والے سنتوش کمار کا فن آج بھی پاکستانی فلم انڈسٹری کی تاریخ کا سنہرا باب ہے، جسے فلمی دنیا کے لوگ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...