Home sticky post 6 آسٹریلیا نے ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا

آسٹریلیا نے ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا

Share
Share

آسٹریلیا نے فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ عمان نے فلسطین کے خلاف میچ ڈرا کرکے اپنی امیدیں قائم رکھیں۔

جدہ میں کھیلے گئے گروپ سی کےمیچ میں آسٹریلیا نے سعودی عرب کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر میگا ایونٹ کے لئے کوالیفائی کیا۔میزبان ٹیم کی جانب سے عبد الرحمن العبود نے 19ویں منٹ میں گول کیا تاہم 42ویں منٹ میں آسٹریلیا کے کانر میٹکیلف نے مقابلہ برابر کیا۔کھیل کے 48ویں منٹ میں مچ ڈیوک نے دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کوفتح دلائی۔

اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں جاپان نے انڈونیشیا کے خلاف یکطرفہ مقابلے میں 6گول سے کامیابی سمیٹی۔ حریف ٹیم کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہی۔چین نے بحرین کو ایک گول سے زیر کیا جبکہ ایران نے شمالی کوریا کر تین۔صفر سے ہرایا۔پہلے سے ہی کوالیفائی کر چکے ازبکستان نے قطر ،جنوبی کوریا نے کویت اور اردن نے عراق کو ہرایا۔اردن میں میزبان عمان اور فلسطین کا مقابلہ ایک۔ایک گول سے برابر رہا۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...