Home highlight ایران سے نیوکلیئر معاہدہ چاہتے ہیں، فوجی کارروائی کے حامی نہیں، امریکی صدر ٹرمپ

ایران سے نیوکلیئر معاہدہ چاہتے ہیں، فوجی کارروائی کے حامی نہیں، امریکی صدر ٹرمپ

Share
Share

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِاعظم سے ٹیلیفونک گفتگو میں واضح کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدے تک پہنچنے کے لیے سفارتی راستے کو ترجیح دے رہے ہیں اور اس وقت کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کے حامی نہیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس گفتگو میں ایران پر فوجی دباؤ ڈالنے کی ضرورت پر زور دیاگیا مگرصدر ٹرمپ نے اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا۔
امریکی حکام کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگرچہ وہ ایرانی قیادت کے رویے سے ناخوش ہیں، تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ ایران کو مذاکرات کے ذریعے معاہدے پر آمادہ کیا جا سکتا ہے۔
یہ بات چیت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب کیمپ ڈیوڈ میں امریکی صدر اور ان کی خارجہ پالیسی ٹیم نے ایران کے نیوکلیئر پروگرام اور غزہ کی صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا۔ ٹرمپ ان دونوں مسائل کو ایک بڑے علاقائی فریم ورک میں حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...