Home تازہ ترین رواں سال دوسری مرتبہ مئی دنیا کا گرم ترین مہینہ رہا ، گرین لینڈ میں ریکارڈ توڑ ہیٹ ویو ریکارڈ

رواں سال دوسری مرتبہ مئی دنیا کا گرم ترین مہینہ رہا ، گرین لینڈ میں ریکارڈ توڑ ہیٹ ویو ریکارڈ

Share
Share

بون:رواں سال دوسری مرتبہ مئی دنیا کا گرم ترین مہینہ رہا ، گرین لینڈ میں ریکارڈ توڑ ہیٹ ویو ریکارڈ کی گئی ۔یورپی یونین کے ماحولیاتی ادارے کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس (سی 3 ایس ) کے مطابق رواں سال مئی کا مہینہ دنیا کا دوسرا گرم ترین مئی رہا جس کے دوران گرین لینڈ میں موسمیاتی تبدیلی کے سبب ریکارڈ توڑ ہیٹ ویو دیکھی گئی۔
ادارے نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا کہ مئی 2025 کے دوران زمین کا سطحی درجہ حرارت 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہا، جب کہ اس کا موازنہ 1850 تا 1900 کے قبل از صنعتی دور سے کیا گیا ہے ، وہ دور جب انسانی سرگرمیوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر فوسل فیول کا استعمال شروع ہوا تھا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس سال کا مئی، صرف مئی 2024 سے پیچھے رہا، جسے اب تک کا سب سے گرم مئی قرار دیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی شمالی نصف کرہ میں مارچ تا مئی کا موسمِ بہار بھی ریکارڈ پر دوسرا سب سے زیادہ گرم ثابت ہوا ہے۔کوپرنیکس کے مطابق، یہ درجہ حرارت ایک غیر معمولی تسلسل کا حصہ ہے، جس میں گزشتہ 22 میں سے 21 ماہ ایسے رہے ہیں جن کا اوسط عالمی درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ رہا حالانکہ سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ یہ وقتی وقفہ ممکنہ طور پر دیرپا نہیں ہوگا۔
رپورٹ میں ڈائریکٹر کارلو بوانٹیمپو نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ لمحاتی وقفہ کرۂ ارض کے لیے وقتی ریلیف فراہم کر سکتا ہے، تاہم ہم توقع کرتے ہیں کہ آنے والے وقت میں درجہ حرارت دوبارہ 1.5C کی حد کو عبور کرے گا، کیونکہ موسمیاتی نظام کی حرارت میں اضافہ جاری ہے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...