Home تازہ ترین بحری اور ساحلی وسائل کے تحفظ اور پائیدار استعمال کو یقینی بنانے کے لئے بین الاقوامی تعاون نہایت ضروری ہے،ممتاز زہرا بلوچ

بحری اور ساحلی وسائل کے تحفظ اور پائیدار استعمال کو یقینی بنانے کے لئے بین الاقوامی تعاون نہایت ضروری ہے،ممتاز زہرا بلوچ

Share
Share

پیرس:فرانس میں تعینات پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے آئندہ نسلوں کے لیے سمندروں کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر موثر اور بھرپور اقدامات اٹھانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بحری اور ساحلی وسائل کے تحفظ اور پائیدار استعمال کو یقینی بنانے کے لئے بین الاقوامی تعاون نہایت ضروری ہے۔ان خیالات کااظہار سفیر پاکستان ممتاز زہرا بلوچ نے فرانس کے شہر نیس میں منعقدہ اقوام متحدہ کی تیسری اوشین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سفارتخانے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے سمندری وسائل اور ماحولیاتی نظام کی بگاڑ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ صرف انفرادی قومی اقدامات کافی نہیں ہوں گے بلکہ اس حوالے سے بین الاقوامی تعاون نہایت ضروری ہے تاکہ بحری اور ساحلی وسائل کا تحفظ اور پائیدار استعمال یقینی بنایا جا سکے۔
سفیر ممتاز بلوچ نے مالی معاونت، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور صلاحیت میں اضافے جیسے اقدامات کے ذریعے سمندروں کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے ”مشترکہ مگر مختلف ذمہ داریاں اور متعلقہ صلاحیتوں” کے اصول کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ”بی بی این جے” معاہدے پر دستخط کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ سفیر نے بحیرہ عرب کے ماحولیاتی نظام پر ایک ہمسایہ ملک کی جانب سے یکطرفہ اقدامات کے سنگین اثرات پر پاکستان کی گہری تشویش کا اظہار کیا جن کے نتیجے میں طویل عرصے سے پانی کی شراکت داری کے طے پانے والے معاہدے اور انتظامات متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوششوں کی مذمت کرے اور بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...