Home sticky post 5 محسن نقوی کا سی ڈی اے ورکرز کو خراج تحسین، زیرو ویسٹ آپریشن کو سراہا

محسن نقوی کا سی ڈی اے ورکرز کو خراج تحسین، زیرو ویسٹ آپریشن کو سراہا

Share
Share

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اسلام آباد میں "زیرو ویسٹ آپریشن” کی کامیابی پر سی ڈی اے ورکرز کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جانب سے صفائی کے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار سی ڈی اے کی کارکردگی کا برملا اعتراف ہے۔

اسلام آباد میں سی ڈی اے کے سینیٹری ورکرز کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے زیرو ویسٹ آپریشن میں حصہ لینے والے ملازمین کے لیے ایک بنیادی تنخواہ اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ورکرز کو 15 ہزار روپے فی کس بطور انعام دینے کا اعلان کیا۔
محسن نقوی نے بتایا کہ عید کے تین روز میں اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں سے 2400 ٹن آلائشیں اور ویسٹ اٹھایا گیا۔ اس آپریشن کی نگرانی ڈرون کیمروں سے بھی کی گئی، جس میں 2500 ورکرز اور 250 گاڑیوں نے حصہ لیا۔
وزیر داخلہ نے عہد کیا کہ ہم سب نے مل کر اسلام آباد کو بین الاقوامی معیار کا شہر بنانے کے ساتھ ساتھ صاف ستھرا اور سرسبز رکھنا ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...