Home sticky post 6 صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف امریکہ بھر میں مظاہرے، متعدد گرفتاریاں

صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف امریکہ بھر میں مظاہرے، متعدد گرفتاریاں

Share
Share

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف امریکہ بھر میں مظاہروں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے، جو ملک کی مختلف ریاستوں تک پھیل گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، امیگریشن حکام کے خلاف بالٹی مور، نیویارک، اٹلانٹا اور شکاگو سمیت مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے گئے۔

نیویارک میں تقریباً ڈھائی ہزار سے زائد افراد نے احتجاج کیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 83 مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
اسی طرح سان فرانسسکو سے 150، شکاگو سے 17، اور کیلیفورنیا کے جنوبی علاقوں سے 330 مظاہرین کو حراست میں لیا گیا۔

ان مظاہروں کا آغاز لاس اینجلس میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف چھاپوں کے بعد ہوا تھا، جہاں امریکی حکومت نے فوج کو شہریوں کو حراست میں رکھنے کا اختیار دے دیا ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی سخت گیر امیگریشن پالیسیاں، جن میں خاندانوں کی علیحدگی اور بڑے پیمانے پر گرفتاریاں شامل ہیں، انہیں فوری طور پر ختم کیا جائے۔
یہ مظاہرے انسانی حقوق کی تنظیموں اور شہری آزادیوں کے حامی گروہوں کی جانب سے منظم کیے جا رہے ہیں جو امیگریشن حکام کی کارروائیوں کو غیر انسانی قرار دے رہے ہیں۔ صورتحال کشیدہ ہے اور مزید مظاہروں کا امکان ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...