Home تازہ ترین بھارت میں مسافر طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ،ہلاکتوں کاخدشہ

بھارت میں مسافر طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ،ہلاکتوں کاخدشہ

Share
Share

احمد آباد: بھارتی ریاست گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب ایک طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، حادثہ طیارے کی ٹیک آف کے دوران پیش آیا۔
متعدد بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایئر انڈیا کا طیارہ تھا، طیارے میں 250 افراد سوار تھے جبکہ مسافروں کی تعداد کے حوالے سے متضاد اطلاعات ہیں تاہم حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
حادثے کے فوراً بعد منظرعام پر آنے والی ویڈیوز میں تباہ شدہ طیارے کے حصوں سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے، جائے وقوعہ پر ایمرجنسی سروسز فوری طور پر پہنچ گئیں جن میں فائر ٹینڈرز بھی شامل تھے۔
ابھی تک کسی جانی نقصان یا زخمیوں سے متعلق معلومات جاری نہیں کی گئی ہیں اور نہ ہی حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات پر کوئی سرکاری بیان سامنے آیا ہے تاہم مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...