Home sticky post 6 ای کامرس شعبے کے اہم مسائل پر غور کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس،مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال

ای کامرس شعبے کے اہم مسائل پر غور کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس،مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ای کامرس شعبے کے اہم مسائل پر غور کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان اور وفاقی وزیر برائے آٹی و ٹیلی کمیونیکیشن، شزہ فاطمہ خواجہ نے ای کامرس سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس میں آئندہ پالیسی میں مشاورتی حکمتِ عملی کے تحت، وزیر تجارت جام کمال خان نے وزارتِ آئی ٹی کی شراکت سے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کا اعلان کیا، جو ٹیکسیشن، وینڈر کمپلائنس اور ڈیجیٹل ادائیگیوں پر جامع سفارشات تیار کرے گا۔ یہ سفارشات حتمی منظوری کے لیے وزیرِاعظم کو پیش کی جائیں گی۔
اس موقع پر وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ ای کامرس پالیسی 2.0 آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی کابینہ سے منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ای کامرس شعبہ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے 2024 میں 7.7 ارب امریکی ڈالر کے حجم تک پہنچ چکا ہے، اور 2027 تک اس میں سالانہ 17 فیصد شرح نمو کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایک جامع، مسابقتی اور ڈیجیٹل طور پر بااختیار تجارتی نظام کے فروغ کے لیے تمام ابھرتے ہوئے مسائل کو اعلیٰ سطح پر حل کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...