Home تازہ ترین ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کر دیا تل ابیب دھماکوں سے گونج اُٹھا،سائرن بج گئے

ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کر دیا تل ابیب دھماکوں سے گونج اُٹھا،سائرن بج گئے

Share
Share

اسرائیل کے وزارت دفاع کے نزدیک آگ اور دھواں
اسرائیل کے بڑے اور تباہ کن حملوں کے جواب میں ایران نے بھی انتقامی کارروائی کے طور پر دوسری بار حملے شروع کردیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں اس سائرن کی کان پڑی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

اسرائیل میں وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹر کے نزدیک آگ اور دھواں دیکھا گیا ہے۔ کم از کم پانچ مقامات پر ہنگامی صورت حال ہے۔

سائرن بچتے ہی اسرائیلی شہری فضائی حملوں سے بچنے کے لیے زیر زمین بنے بنکرز کی جانب دوڑ پڑے۔ شہریوں کی چیخ و پکار کی آوازیں سنی جا رہی ہیں۔

تل ابیب میں یہ افراتفری اور بھگدڑ اس لیے مچی کیوں کہ ایران نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایک بار پھر ڈرون حملوں کا آغاز کیا ہے۔

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چند گھنٹوں کی خاموشی کے بعد اسرائیل کو دوبارہ سے بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے ایران کی جانب سے داغے ڈرونز اور میزائلوں کو دوبارہ فضا میں ناکام بنادیا ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...