Home تازہ ترین تمام مسلم ممالک کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،اراکین پارلیمنٹ کافوری اوآئی سی کااجلاس بلانے کامطالبہ

تمام مسلم ممالک کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،اراکین پارلیمنٹ کافوری اوآئی سی کااجلاس بلانے کامطالبہ

Share
Share

اسلام آباد:اراکین پارلیمنٹ نے غزہ اور اب ایران پر اسرائیلی بلاجواز جارحیت رکوانے کے لئے اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کا فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اراکین پارلیمنٹ نے کہا کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ ایک کھلا دہشت گردانہ عمل ہےتمام مسلم ممالک کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ایران پر اسرائیل کے بلا جواز حملے کے بعد پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین قاسم نون نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔ کچھ بیرونی عناصر اس خطے کے پرامن ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ ایران پر اسرائیلی حملہ خطہ کی سلامتی کے خلاف عالمی سازش ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ اسرائیل غیر قانونی دہشت گرد ریاست ہے جس نے یہ حملہ کرکے مشرق وسطی بلکہ عالمی امن کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔عالمی برادری کو بھی چاہیئے کہ اسرائیلی جارحیت کو بند کرائے اور اسرائیل اور بھارت کو ان کے جنگی جنون پر جواب دہ ٹھہرائے۔
ایم این اے زرتاج گل نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ مسلم ممالک کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو روکنے میں اپنا اہم کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کر کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، ایران کو اپنا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے اور مسلم دنیا کو متحد ہو کر کھڑا ہونا چاہیے۔
پاکستان مسلم لیگ کی رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے ایران پر اسرائیل کے حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ پورے عالم اسلام پر حملے کے مترادف ہے ،امت مسلمہ کو اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ایران پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، حملے میں ہونے والے جانی نقصان پر ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں ، اسرائیل کو جارحیت سے نہ روکا گیا تو پورا خطہ بلکہ پوری دنیا کے امن کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر سحر کامران نے بھی ایران پر اسرائیلی جارحیت کو بلا جواز اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ۔

انہوں نے کہا کہ غزہ پر اپنے مظالم سے توجہ ہٹانے کے لئے ایران پر حملہ کیا گیا ہے جس کی جتنی مذمت ی جائے کم ہے ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اس جنگی جنون پر اسرائیل سے جواب طلبی کرنی چاہیئے ۔
دوسری جانب او آئی سی نے بھی اسرائیلی حملوں کو ایرانی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری اور سلامتی کونسل سے فوری اقدام کا مطالبہ کیا ہے ۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...