Home تازہ ترین مصطفیٰ کمال کی تمام والدین سے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرےپلوانے کی اپیل

مصطفیٰ کمال کی تمام والدین سے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرےپلوانے کی اپیل

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے تمام والدین سے اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرےپلوانے کی اپیل کردی ۔
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے اپنے ویڈیو پیغام میں تمام والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یاد رکھیں! پولیو وائرس ہمارے درمیان موجود ہے اور آپ کے بچوں کو عمر بھر کی معذوری میں مبتلا کر سکتا ہے۔ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ہر بار پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ وہ اس خطرناک وائرس سے محفوظ رہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دنیا کے تمام ممالک، بشمول مسلم ممالک، اسی ویکسین کے ذریعے پولیو سے پاک ہو چکے ہیں جو آج پاکستان میں استعمال ہو رہی ہے۔ لہٰذا منفی سوچوں اور رجحانات کو یکسر رد کریں، اور اپنے بچوں کے صحت مند مستقبل کے لیے پولیو ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...