Home #ٹرینڈ اسرائیلی حکومت ایران سے تنازعہ بڑھانا چاہتی ہے، سعودی ولی عہد

اسرائیلی حکومت ایران سے تنازعہ بڑھانا چاہتی ہے، سعودی ولی عہد

Share
Share

ریاض:سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت ایران سے تنازعہ بڑھانا چاہتی ہے تاکہ امریکا کو بھی اس جنگ میں شامل کیا جائے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلے فون پر بات کی۔

سعودی ولی عہد نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایران دانش مندانہ اقدامات کرے گا اور تل ابیب کے اہداف کو ناکام بنادے گا۔

ایرانی ٹی وی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ آج پوری اسلامی دنیا ایران کی سپورٹ میں متحد ہے۔

اس موقع پر صدر پزشکیان نے کہا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد سے انہوں نے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کی کوششیں کی تھیں مگر جب وہ ہدف حاصل کرنے کے قریب پہنچتے تو اسرائیل ان کوششوں کو سبوتاژ کرتا رہا۔

صدر پزشکیان نے توقع ظاہر کی کہ سعودی عرب اور ایران مل کر خطے کو پرامن بنائیں گے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...