Home sticky post 2 پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ، عالمی مارکیٹ میں رسائی بہتر

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ، عالمی مارکیٹ میں رسائی بہتر

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی بنیادی وجہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی مؤثر حکمت عملی اور وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات ہیں۔
تازہ ترین اقتصادی جائزے کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس کی برآمدات میں 541 ملین ڈالر کا غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس مدت کے دوران، آئی ٹی شعبے نے 2.42 ارب ڈالر کا تجارتی سرپلس ریکارڈ کیا، جو ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔
مارچ 2025 میں آئی سی ٹی کی برآمدات میں 12.1 فیصد اضافہ ہوا، جس کی مالیت 342 ملین ڈالر رہی۔ یہ اضافہ پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کی بڑھتی ہوئی صلاحیت اور عالمی سطح پر اس کی مصنوعات اور خدمات کی طلب کو ظاہر کرتا ہے۔
پاکستان کے فری لانسرز نے بھی آئی ٹی برآمدات میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، جنہوں نے 400 ملین ڈالر کی ترسیلات کے ذریعے ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیا۔

پاکستان کی عالمی سطح پر ساخت کو مضبوط بنانے کے لیے 15 آئی ٹی کمپنیوں نے آئی ایس او (ISO) کے بین الاقوامی سرٹیفیکیٹس حاصل کیے ہیں۔ مزید برآں، ملک کے بڑے شہروں میں 50 سے زائد ‘سافٹ ویئر پارکس’ قائم کرنے کا منصوبہ بھی زیرِ غور ہے، جو آئی ٹی کمپنیوں کے لیے جدید انفراسٹرکچر فراہم کریں گے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...