Home sticky post 4 سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخواہ میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں ،5 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخواہ میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں ،5 خوارج ہلاک

Share
Share

راولپنڈی :سیکیورٹی فورسز نے 15 اور 16 جون کے دوران صوبہ خیبر پختونخواہ میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے، جن میں پانچ خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بھارتی حمایت فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر پشاور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی موٴثر کارروائی میں چار بھارتی حمایت یافتہ خوارج مارے گئے، جن میں خارجی حارث اور خارجی بصیر بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ ایک اور آپریشن کے نتیجے میں مزید ایک خارجی مارا گیا، آپریشنزکے دوران ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک ہونے والے خوارجی دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ علاقے میں کسی بھی ممکنہ بھارتی سپانسرڈ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔سیکورٹی فورسز ملک سے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...