Home sticky post 4 ڈیجیٹائزیشن اور مصنوعی ذہانت مستقبل کی گورننس کا مرکز ہوں گے،یوسف رضا گیلانی

ڈیجیٹائزیشن اور مصنوعی ذہانت مستقبل کی گورننس کا مرکز ہوں گے،یوسف رضا گیلانی

Share
Share

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ٹی کے شعبے کی ترقی وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکی ہے، اور حکومت اس جانب سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹائزیشن اور مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال سے نہ صرف وقت کی بچت ممکن ہو رہی ہے بلکہ شفافیت اور مؤثر گورننس بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ سرکاری و نجی خدمات کی فراہمی، اور مصنوعات کی تیاری میں بھی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور ذہانت کا کردار بڑھتا جا رہا ہےاور کہا کہ حکومت نے مصنوعی ذہانت کے فروغ اور اس کے محفوظ و مؤثر استعمال کے لیے قانون سازی بھی کی ہے، تاکہ اس ٹیکنالوجی کا استعمال قومی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے کیا جا سکے۔
تقریب میں مختلف سرکاری اداروں، ٹیکنالوجی کمپنیوں، اور تعلیمی شعبے سے وابستہ ماہرین نے شرکت کی، جہاں پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی پالیسی سازی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...