Home sticky post 3 سینیٹر اسحاق ڈار کا مصر ی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت ،بگڑتی ہوئی علاقائی صورتحال پر اظہار تشویش

سینیٹر اسحاق ڈار کا مصر ی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت ،بگڑتی ہوئی علاقائی صورتحال پر اظہار تشویش

Share
Share

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ایران کے خلاف اسرائیل کی بلا جواز جارحیت پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماوٴں نے ایران کے خلاف اسرائیل کی بلا جواز جارحیت پر بات چیت کی ۔
ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنماوٴں نےبگڑتی ہوئی علاقائی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماوٴں نے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...