Home تازہ ترین یورپ سمیت عالمی برادری کو بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کا نوٹس لینا چاہئے ،پاکستانی پارلیمانی وفد

یورپ سمیت عالمی برادری کو بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کا نوٹس لینا چاہئے ،پاکستانی پارلیمانی وفد

Share
Share

سٹراس برگ :پاکستان کے اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد نے کہاہے کہ کہ یورپ سمیت عالمی برادری کو بھارت کی جانب سے سندھ طاس جیسے بین الاقوامی معاہدے کی یکطرفہ معطلی اور من مانی پر مبنی طرز عمل کا نوٹس لینا چاہئے ۔
پاکستان کے اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد نے سٹراس برگ میں ممبر یورپین پارلیمنٹ اور یورپین پیپلز پارٹی( EPP) کے مشیر برائے خارجہ پالیسی ،مائیکل گہلر(Michael Gahler) کے ساتھ ملاقات کی ۔
دوران ملاقات خطے میں امن و امان کی صورتحال، جمہوری اقدار کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔پارلیمانی وفد نے بھارت کے جارحانہ طرز عمل کے باعث علاقائی سلامتی کو درپیش شدید خطرات سے آگاہ کیا۔
وفد نے زور دیا کہ یورپ سمیت عالمی برادری کو بھارت کی جانب سے سندھ طاس جیسے بین الاقوامی معاہدے کی یکطرفہ معطلی اور من مانی پر مبنی طرز عمل کا نوٹس لینا چاہئے ۔وفد نے بھارت کی طرف سے انڈس واٹر ٹریٹی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے حوالے سے پاکستان کی گہری تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات علاقائی ماحولیاتی نظام اور عالمی معاہدات کی سالمیت کیلئے خطرہ ہو سکتے ہیں ۔
پارلیمانی وفد نے واضح کیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور کشمیر سمیت تمام تنازعات کو گفت و شنید کے ذریعے حل کرنے کا متمنی ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...