Home تازہ ترین فضاؤں میں ہماری فضائیہ کا کنٹرول ہے تہران کے عوام فوری طور پر علاقہ چھوڑ دیں ،نیتن یاہو کی دھمکی

فضاؤں میں ہماری فضائیہ کا کنٹرول ہے تہران کے عوام فوری طور پر علاقہ چھوڑ دیں ،نیتن یاہو کی دھمکی

Share
Share

یروشلم :اسرائیل کی ایران پر آج مسلسل چوتھے روز بھی جارحیت جاری ہے جس کے جواب میں پاسداران انقلاب نے بھی صیہونی ریاست میں اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ تہران کے عوام فوری طور پر علاقہ چھوڑ دیں کیوں کہ فضاؤں میں ہماری فضائیہ کا کنٹرول ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یہ بات آج تل نوف ایئربیس کے دورے کے موقع پر مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی طیارے تہران کی فضاؤں پر راج کر رہے ہیں اور ایران کے اہم حکومتی اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ایران میں ہم صرف عسکری اور حکومتی اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں جب کہ ایران ہمارے معصوم شہریوں پر حملے کرتا ہے۔
نیتن یاہو نے ایرانی دارالحکومت تہران کے شہریوں سے اپیل کی کہ جلد از جلد شہر چھوڑ دیں تاکہ محفوظ رہ سکیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ چوتھے روز میں داخل ہوگئی جس کے دوران 24 اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔
اس جنگ کا آغاز اسرائیل کے ایران پر حملے سے ہوا تھا جس میں پاسداران انقلاب کے ٹاپ ملٹری لیڈر شپ اور ایٹمی سائنس دان سمیت 224 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...