Home sticky post 5 صدرمملکت کا پی او ایف واہ کا دورہ ،ملکی دفاع کو مضبوط بنانے میں پی او ایف کے مؤثر کردار کی تعریف ،عملے کی فنی مہارت، عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا

صدرمملکت کا پی او ایف واہ کا دورہ ،ملکی دفاع کو مضبوط بنانے میں پی او ایف کے مؤثر کردار کی تعریف ،عملے کی فنی مہارت، عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا

Share
Share

اسلام آباد:صدرمملکت آصف علی زرداری نے پی او ایف واہ کا دورہ ،فیکٹریز کے عملے کی فنی مہارت، عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔صدرمملکت نے ملکی دفاع کو مضبوط بنانے میں پی او ایف کے مؤثر کردار کی تعریف کی اورکہا کہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانا اولین ترجیح ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے پی او ایف وا ہ آمد پر چیئرمین پی او ایف واہ لیفٹیننٹ جنرل سید طاہر حمید شاہ نے اُن کا استقبال کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج اور سیکریٹری وزارت دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد چراغ حیدر بھی موجود تھے۔

دورہ کے موقع پر چیئرمین پی او ایف نے صدرِ مملکت کو پی او ایف واہ کے مختلف پیداواری یونٹس کے بارے میں بریفنگ دی۔صدرمملکت کو بتایاگیا کہ پی او ایف واہ ملک کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔بریفنگ میں پی او ایف کی فنی صلاحیتوں اور دفاعی پیداوار میں ادارے کی کوششوں کو اجاگر کیا گیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے فیکٹریز کے مختلف پیداواری یونٹس کا دورہ کیاانہوں نے فیکٹریز کے عملے کی فنی مہارت، عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔صدرمملکت نے ملکی دفاع کو مضبوط بنانے میں پی او ایف کے مؤثر کردار کی تعریف کی۔
صدرِ مملکت نے موجودہ اور آئندہ سیکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں قومی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانا اولین ترجیح ہے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...