Home تازہ ترین فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات سفارتی محاذ پر بہت بڑی کامیابی ہے،خواجہ آصف

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات سفارتی محاذ پر بہت بڑی کامیابی ہے،خواجہ آصف

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات سفارتی محاذ پر بہت بڑی کامیابی ہے۔اس سے واضح ہو رہا ہے کہ پاکستان فوجی،سفارتی اور معاشی میدان میں ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔

پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کو جنگ میں کامیابی ملی ہے جس کے باعث معیشت بہتر ہوئی ہےپہلی بار آرمی چیف کو اس طرح کھانے پر مدعو کیا گیاہے۔جو بیانات آ رہے ہیں، اس سے واضح ہو رہا ہے کہ پاکستان فوجی،سفارتی اور معاشی میدان میں ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سول اور ملٹری لیڈر شپ کے تعاون سے ملک ترقی کی منازل طے کر رہا ہےاس سے پہلے امریکی صدر کی پاکستانی آرمی چیف کو دعوت اور ملاقات کی مثال نہیں، یہ تعلقات کی 78 سال کی تاریخ کاسب سے اہم موڑ ہے، اس ملاقات میں جس طرح بین الاقوامی اور خطہ کے معاملات زیر بحث آئے اس سے وطن عزیز کی اہمیت اجاگر ہوئی، پاکستان معاملات کو حل کرنے میں جس طرح مدد کر سکتا ہے اس اہمیت کو تسلیم کیا گیا، پاک بھارت تنارعات کی دوبارہ بین الاقوامی حیثیت اجاگر ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ یہ موجودہ حکمرانی کے ہائبرڈ ماڈل کی کامیابی ہے، معیشت کی بحالی، ہندوستان کی شکست، امریکہ کے ساتھ تعلقات آبرومندانہ اور نہایت کامیاب بہتری، یہ سار ی انقلابی تبدیلیاں وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے تعاون سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے بہترین تعلق سے ممکن ہو سکیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، ایران پر مشکل وقت ہے باقی برادر اسلامی ملکوں اور پڑوسیوں پر لازم ہے اس وقت ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...