Home تازہ ترین اسرائیل کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بناناآئی اے ای اے سیف گارڈز اور دیگر عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،پاکستان

اسرائیل کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بناناآئی اے ای اے سیف گارڈز اور دیگر عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،پاکستان

Share
Share

اسلام آباد:دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ ابھی تک ایران نے پاکستان سے کسی قسم کی دفاعی امداد کی درخواست نہیں کی، تاحال 3000 پاکستانیوں کو ایران سے واپس لایا جا چکا ہے، ایران نے ایرانی مہاجرین کو پاکستان لانے کی کوئی درخواست نہیں کی۔
صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ ابھی تک ایران نے پاکستان سے کسی قسم کی دفاعی امداد کی درخواست نہیں کی ایران کی جانب سے مہاجرین کو پاکستان میں پناہ دینے کے حوالے سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، اسرائیل کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جانا آئی اے ای اے سیف گارڈز اور دیگر عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
شفقت علی خان نے واضح کیا کہ ایران کے حوالے سے پاکستان کا موقف نہایت واضح ہے، ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں ہم اسرائیل کے پاگل پن کا خاتمہ چاہتے ہیں اور ایران کی بھرپور اخلاقی حمایت کرتے ہیں، اقوام متحدہ چارٹر کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اسرائیلی جارحیت ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات میں کرٹیسی پر مبنی جملے سفارتی اہمیت کے حامل ہیں، امریکی صدر کے کرٹیسی کے جملے مثبت انداز میں تھے۔
دفتر خارجہ نے بھارت کی لداخ پر نئی ریگولیشنز کو مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ و عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف کسی بھی مذاکراتی حل کی حمایت کرتے ہیں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...