Home sticky post 3 اسرائیل جارحیت روک دے تو ایران بھی جوابی کارروائی نہیں کرے گا، ایرانی وزیر خارجہ

اسرائیل جارحیت روک دے تو ایران بھی جوابی کارروائی نہیں کرے گا، ایرانی وزیر خارجہ

Share
Share

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل جارحیت روک دے تو ایران کا بھی جوابی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں ۔عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران کی طرف سے فوجی کارروائیاں روکنے کا حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ بارہاواضح کرچکے ہیں کہ ہم نے نہیں بلکہ اسرائیل نے جنگ شروع کی ہے ۔عباس عراقچی نے کہا دشمن کے ہرحملے کا آخری لمحے تک جواب دیا۔اسرائیل کو سزاکاعمل صبح چار بجے تک جاری رہا ۔

عباس عراقچی نے ایرانی قوم کی جانب سے اپنی بہادر مسلح افواج کا شکریہ ادا کیا اور کہا وطن عزیز کا دفاع کرنیوالے اپنے خون کا آخری قطرہ قربان کرنے والوں کو سلام ہے جو دشمن کے ہر حملے کا آخری لمحے تک جواب دیتی ہیں۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...