Home تازہ ترین پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

Share
Share

ابوظہبی: پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مشترکہ وزارتی کمیشن کا بارہواں اجلاس ابوظہبی میں منعقد ہوا، جس کی مشترکہ صدارت پاکستان کے نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے کی۔

اجلاس سے قبل وزیراعظم پاکستان کے خصوصی معاون طارق باجوہ اور یو اے ای کے وزیر مملکت احمد علی السیاگ کی زیر صدارت ورکنگ گروپ کا اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ہوابازی، تحفظ خوراک، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل معیشت سمیت متعدد شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر ویزہ فری انٹری، مشترکہ سرمایہ کاری ٹاسک فورس،مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل معیشت کیلئے تعاون کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔

اجلاس میں علاقائی اور عالمی پیش رفت، نیز خطے میں امن و استحکام کے فروغ سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اپنے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مشترکہ وزارتی کمیشن کا کامیاب انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے، دوستانہ اور سٹریٹجک تعلقات کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...