Home sticky post لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست

لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست

Share
Share

لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

انگلینڈ نے کھیل کے آخری روز 371 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کیا۔ بین ڈکٹ نے 149 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ زیک کراؤلے نے 65 رنز بنائے۔ جو روٹ 53 اور جیمی اسمتھ 44 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ بھارت کی جانب سے شاردل ٹھاکر اور پراسدھ کرشنا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت نے پہلی اننگز میں 471 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں انگلش ٹیم 465 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں 364 رنز بنا کر انگلینڈ کو 371 رنز کا ہدف دیا تھا۔

میچ میں بھارت کی جانب سے 5 سنچریاں بنائی گئیں، لیکن وہ ٹیم کو شکست سے بچانے کےلئے ناکافی ثابت ہوئیں، جو کہ ایک ناپسندیدہ ریکارڈ ہے۔ بین ڈکٹ پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...