Home sticky post 2 این ڈی ایم اے کا ملک بھر کے مختلف علاقوں مون سون بارشوں ،ممکنہ سیلاب سے متعلق الرٹ جاری

این ڈی ایم اے کا ملک بھر کے مختلف علاقوں مون سون بارشوں ،ممکنہ سیلاب سے متعلق الرٹ جاری

Share
Share

اسلام آباد:این ڈی ایم اے نے گلگت بلتستان، چترال، اپر دیر، سوات اور کُمراٹ ویلی میں گلیشیئر پھٹنے (GLOF) کے خدشے پر الرٹ جاری کر دیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقوں بدسوات، ہنارچی، ترسات ہندور، دارکوٹ اور اشکومن میں گلیشیئر پگھلنے سے سیلابی صورتحال کا خطرہ بڑھ گیا۔آزاد کشمیر کے نیلم ویلی، مظفرآباد، راولا کوٹ، باغ اور کوٹلی میں شدید بارشوں اور شہری سیلاب کا خدشہ ہے ۔

این ڈی ایم اے کاکہناہے کہ خیبرپختونخوا کے اضلاع پشاور، مردان، سوات، دیر، کوہستان، بنوں، کرک اور وزیرستان میں تیز بارشوں اور آندھی طوفان متوقع ہے اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد، لاہور،راولپنڈی، گجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، قصور اور منڈی بہاؤالدین میں شدید بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے ۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، زیارت، خضدار، ژوب، سبی، ڈیرہ بگٹی اور لورالائی میں گرد آلود ہواؤں سمیت شدید بارشیں متوقع ہے ۔سندھ کے شہروں کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ اور جیکب آباد میں شدید بارشوں کا امکان ہے ۔
این ڈی ایم اے کاکہناہے کہ سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں نشیبی مقامات پر پانی جمع ہونے اور بجلی کا نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں سمیت آزاد کشمیر کے مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ، راولا کوٹ، حویلی، ہٹیاں بالا میں طوفانی بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ متوقع ہے ۔

این ڈی ایم اے نے اپیل کی ہے کہ بارش اور تیز ہواؤں کے دوران کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اوربل بورڈز سے دور رہیں۔ آندھی اور طوفان کے دوران حد نگاہ بھی کم ہو سکتی ہے جو حادثات کا باعث بنتی ہے لہذا محتاط رہیں۔

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ عوام سے گزارش کی ہے کہ موسم اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے آگاہی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے راہنمائی لیں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...