Home sticky post شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کاسیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 13 جوان شہید، 3 شہری زخمی ، 14 دہشتگرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کاسیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 13 جوان شہید، 3 شہری زخمی ، 14 دہشتگرد جہنم واصل

Share
Share

راولپنڈی :شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگرد گروہ "فتنہ الخوارج” نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ایک بزدلانہ خودکش حملہ کیا، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 13 جوان مادر وطن پر قربان ہو گئے جبکہ تین بے گناہ شہری، جن میں دو بچے اور ایک خاتون شامل ہیں، شدید زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 14دہشتگردہلاک ہوگئے ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کے قافلے سے ٹکرانے کی کوشش کی، تاہم اگلی گاڑی میں موجود جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس کوشش کو ناکام بنایا۔ حملہ ناکام ہونے کے بعد خوارج نے ایک اور بارودی گاڑی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں صوبیدار زاہد اقبال، حوالدار سہراب خان، حوالدار میاں یوسف، نائیک خطاب شاہ، لانس نائیک اسماعیل، سپاہی روحیل، سپاہی محمد رمضان، سپاہی نواب، سپاہی زبیر احمد، سپاہی محمد سخی، سپاہی ہاشم عباسی اور سپاہی منظر علی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں بھرپور کلیئرنس آپریشن کا آغاز کیا، جس کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 14 دہشتگرد واصلِ جہنم کر دئیے گئے۔ آپریشن تاحال جاری ہے اور اس بزدلانہ کارروائی کے ذمہ دار عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں اور دشمن کے ایسے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور پوری قوت کے ساتھ سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ہم ہر قیمت پر مادر وطن کا دفاع جاری رکھیں گے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...