Home sticky post 4 وزیراعظم کی میر علی میں فتنہ الخوارج کے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم کی میر علی میں فتنہ الخوارج کے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھارت کی حمایت یافتہ پراکسی فتنہ الخوارج کے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے صوبیدار زاہد اقبال ، حوالدار سہراب خان، حوالدار میاں یوسف ، نائیک خطاب شاہ، لانس نائیک اسماعیل ، سپاہی راحیل ، سپاہی محمد رمضان ، سپاہی زبیر ، سپاہی محمد سخی، سپاہی نواب ،سپاہی ہاشم عباسی ،سپاہی مدثر اعجاز اور سپاہی منظر علی کو خراج عقیدت پیش کیاہے ۔

وزیراعظم نےدہشت گرد حملے میں معصوم شہریوں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہارکیااور شہداء کی بلندی درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کااظہار کیا۔

وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں 14 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کی پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...