Home sticky post 5 ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ ،پاکستان کی چائنیزتائپے کو شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ ،پاکستان کی چائنیزتائپے کو شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 میں اپنی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے دوسرے گروپ میچ میں چائنیز تائی پے کوشکست دے دی۔ یہ میچ جنوبی کوریا کے شہر جونجو سی کے ہواسان جمنازیم میں کھیلا گیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی ٹیم کی کامیابی میں لیہ رضا شاہ، علیشہ نوید، سمیہ صفدر، حلیمہ، سارینہ حسین، جاسمین فاروق، فرح رشید، امانی اور پریسا نے نمایاں کردار ادا کیا۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں، صدر ثمین ملک اور سیکرٹری جنرل محمد ریاض نے ٹیم کو شاندار کامیابی اور مسلسل دوسری فتح پر مبارکباد دی۔اس فتح کے ساتھ پاکستان گروپ بی میں سرفہرست آ گیا ہے۔
پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ میزبان کوریا کے خلاف کل اتوار کو کھیلے گی جبکہ جاپان کے خلاف 30 جون اور مالدیپ کے خلاف یکم جولائی کو مقابلے ہوں گے۔چیمپئن شپ میں کل 11 ٹیمیں شریک ہیں جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ، بھارت جبکہ گروپ بی میں پاکستان، چائنیز تائی پے، جاپان، کوریا، مالدیپ اور سعودی عرب شامل ہیں ۔یہ ایونٹ ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری ہے اور 4 جولائی تک جاری رہے گا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...