Home sticky post 3 کشن گنگا اور رتلے منصوبوں پر ثالثی عدالت کا ضمنی فیصلہ خوش آئند ہے، پاکستان کا خیرمقدم

کشن گنگا اور رتلے منصوبوں پر ثالثی عدالت کا ضمنی فیصلہ خوش آئند ہے، پاکستان کا خیرمقدم

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں کے تنازعے پر ثالثی عدالت کی جانب سے 27 جون کو جاری کردہ ضمنی فیصلے کا خیرمقدم کیاہے۔ثالثی عدالت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشن گنگا اور رتلے ہائڈرو الیکٹرک منصوبوں پر کیسز کو ضمنی ایوارڈ کے تحت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق 27 جون 2025 کو ثالثی عدالت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشن گنگا اور رتلے ہائیڈرو پاور منصوبوں کے تنازعے سے متعلق ایک ضمنی فیصلہ جاری کیا، جس میں عدالت نے یہ قرار دیا ہے کہ وہ اب بھی اس معاملے میں بااختیار ہے اور اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کارروائیوں کو بروقت، مؤثر اور منصفانہ انداز میں آگے بڑھائے۔

ترجمان دفترخارجہ کاکہناہے کہ یہ فیصلہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ اور غیرقانونی طور پر معطل کرنے کے اعلان کے تناظر میں جاری کیا گیا ہے۔ پاکستان اس ضمنی فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کاکہناہے کہ یہ فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ بدستور نافذالعمل ہے اور بھارت کو اس معاہدے کے حوالے سے کسی بھی قسم کا یکطرفہ اقدام اٹھانے کا کوئی حق حاصل نہیں۔ ہم بھارت پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر سندھ طاس معاہدے کے تحت معمول کی کارروائی بحال کرے اور اس معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو مکمل دیانت داری سے ادا کرے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...