Home #ٹرینڈ آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا بنا ہوا ہے، خواجہ آصف

آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا بنا ہوا ہے، خواجہ آصف

Share
Share

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا بنا ہوا ہے، کوئی تو سدباب کرے۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کربلا بہت بڑا سبق ہے کہ دین کی آن اور شان پر آل رسول قربان ہو گئی، کربلا کے میدان میں آل رسول کو تنہا چھوڑ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی کربلا کی طرح عالم اسلام خاموش ہے، غزہ میں 70 ہزار مسلمان مرد اور بچے شہید ہو چکے ہیں، آج بھی 58 اسلامی ممالک میں کوئی احتجاج نہیں ہو رہا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ غزہ کے مسلمانوں پر جو کربلا ٹوٹی ہے، اس کا کوئی تو سدباب کرے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے 24 گھنٹوں میں مزید 78 فلسطینی شہید کر دیے ہیں جبکہ دوسری طرف جنگ بندی مذاکرات کے لیے اپنی ٹیم بھی قطر روانہ کر رہا ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...