Home sticky post 3 لیپ ٹاپ اسکیم کی مرکزی افتتاحی تقریب 25 جولائی کو ہوگی

لیپ ٹاپ اسکیم کی مرکزی افتتاحی تقریب 25 جولائی کو ہوگی

Share
Share

اسلام آباد:وزیرِاعظم لیپ ٹاپ اسکیم فیز 4 کی تیسری خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں علاقائی سطح پر درخواستوں کی تقسیم اور کوٹہ کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ لیپ ٹاپ اسکیم کی تقاریب کے لیے ایک خصوصی میڈیا مہم شروع کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

وزیر اعظم کی لیپ ٹاپ اسکیم فیز 4 کے تحت تیسری خصوصی کمیٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس آج وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس کی مشترکہ صدارت وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے کی۔ وفاقی وزیر برائے عوامی امور رانا مبشر اقبال اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں علاقائی سطح پر درخواستوں کی تقسیم اور کوٹہ کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ لیپ ٹاپ اسکیم کی تقاریب کے لیے ایک خصوصی میڈیا مہم شروع کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات کے تعاون سے ایک مشترکہ میڈیا آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ڈاکٹر خالد مقبول نے کہاکہ لیپ ٹاپ اسکیم کی میڈیا مہم کی قیادت وزارتِ اطلاعات کرے گی۔

ڈاکٹر خالد مقبول نے اعلان کیا کہ لیپ ٹاپ اسکیم کی مرکزی افتتاحی تقریب 25 جولائی کو جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگی۔رانا مشہود کے مطابق، لیپ ٹاپ اسکیم کی دیگر علاقائی تقاریب بعد میں منعقد کی جائیں گی جن کی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ “یہ اسکیم وزیر اعظم شہباز شریف کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے وژن کا حصہ ہے۔نوجوانوں کی ٹیکنالوجی تک رسائی قومی ترقی کی ضمانت ہے۔جبکہ رانا مشہود نے اس موقع پر کہا کہ “نوجوانوں کو بااختیار بنانا پاکستان کے مضبوط اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...