Home sticky post 3 اسلام آباد کی عدالت کا 27 یوٹیوبرز کے چینل بلاک کرنے کا حکم

اسلام آباد کی عدالت کا 27 یوٹیوبرز کے چینل بلاک کرنے کا حکم

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد کی عدالت نے 27 یوٹیوبرز کے چینل بلاک کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔فیصلہ ایف آئی اے کی جانب سے ریاست مخالف مواد کی انکوائری کے نتیجے میں شواہد کی بنیاد پر کیا گیا۔

اسلام آباد جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ایف آئی اے کی درخواست پر یوٹیوب کی انتظامیہ کو ستائیس چینل بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔ دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کر دیا گیا ۔جس میں کہا گیاہے کہ ایف آئی اے نے دو جون کو ریاست مخالف مواد کی انکوائری شروع کی۔ عدالت ایف آئی اے کے شواہد سے مطمئن ہے۔ یوٹیوب کے افسر انچارج کو حکم دیا جاتا ہے کہ وہ یوٹیوب چینل بلاک کرے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت ایف آئی اے کے شواہد سے مطمئن ہے اور ان چینلز کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...