Home sticky post 3 لیپ ٹاپ اسکیم کی مرکزی افتتاحی تقریب 25 جولائی کو ہوگی

لیپ ٹاپ اسکیم کی مرکزی افتتاحی تقریب 25 جولائی کو ہوگی

Share
Share

اسلام آباد:وزیرِاعظم لیپ ٹاپ اسکیم فیز 4 کی تیسری خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں علاقائی سطح پر درخواستوں کی تقسیم اور کوٹہ کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ لیپ ٹاپ اسکیم کی تقاریب کے لیے ایک خصوصی میڈیا مہم شروع کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

وزیر اعظم کی لیپ ٹاپ اسکیم فیز 4 کے تحت تیسری خصوصی کمیٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس آج وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس کی مشترکہ صدارت وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے کی۔ وفاقی وزیر برائے عوامی امور رانا مبشر اقبال اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں علاقائی سطح پر درخواستوں کی تقسیم اور کوٹہ کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ لیپ ٹاپ اسکیم کی تقاریب کے لیے ایک خصوصی میڈیا مہم شروع کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات کے تعاون سے ایک مشترکہ میڈیا آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ڈاکٹر خالد مقبول نے کہاکہ لیپ ٹاپ اسکیم کی میڈیا مہم کی قیادت وزارتِ اطلاعات کرے گی۔

ڈاکٹر خالد مقبول نے اعلان کیا کہ لیپ ٹاپ اسکیم کی مرکزی افتتاحی تقریب 25 جولائی کو جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگی۔رانا مشہود کے مطابق، لیپ ٹاپ اسکیم کی دیگر علاقائی تقاریب بعد میں منعقد کی جائیں گی جن کی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ "یہ اسکیم وزیر اعظم شہباز شریف کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے وژن کا حصہ ہے۔نوجوانوں کی ٹیکنالوجی تک رسائی قومی ترقی کی ضمانت ہے۔جبکہ رانا مشہود نے اس موقع پر کہا کہ "نوجوانوں کو بااختیار بنانا پاکستان کے مضبوط اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...