اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین کی قیادت میں کپاس سیس کا دیرینہ مسئلہ حل ، تاریخی معاہدہ طے پا گیا۔
وزارت قومی غذائی تحفظ، APTMA اور PCCC کے درمیان کپاس کی بحالی کے لیے مشترکہ معاہدہ طے پاگیا۔وفاقی وزیررانا تنویر حسین نے کہا کہ کپاس ہماری معیشت اور برآمدات کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔
رانا تنویر حسین نے PCCC کو جدید تحقیقی ادارہ بنانے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ کپاس کی بحالی صرف زرعی نہیں، قومی معاشی ترجیح ہے۔انہوں نے جلد APTMA ہاؤس لاہور کا دورہ کیا، پالیسی ہم آہنگی کو فروغ دینے کا عزم کیا۔کپاس کی بحالی سے لاکھوں کسانوں کی زندگی بہتر ہوگی پاکستان دوبارہ عالمی کپاس پیداوار میں صف اول میں آئے گا۔