Home sticky post 4 خطے میں امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط ہے،بلاول بھٹو

خطے میں امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط ہے،بلاول بھٹو

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ 13 جولائی 1931 سرینگر کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں ڈوگرہ راج کے ہاتھوں شہید ہونے والے 22 عظیم کشمیریوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ “اُن 22 کشمیری شہداء کے خون نے ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت کی ایک لازوال داستان رقم کی۔ سری نگر سینٹرل جیل کے سامنے ان شہداء نے ایک عظیم مقصد کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ “یہ عظیم کشمیری محض اپنے حقِ اظہار کے لیے نہیں، بلکہ پوری قوم کی عزت و حرمت کے لیے شہید ہوئے۔ ان کا خون ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آزادی کی روح کو بندوقوں کے زور سے کبھی دبایا نہیں جا سکتا۔”

بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے تاریخی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ “پیپلز پارٹی قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی میں ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ “13 جولائی کا یہ دن ہر کشمیری کے دل میں زندہ ہے۔ ہم ان عظیم شہداء کے مقصد سے تجدیدِ عہد کرتے ہیں کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے اور کہا کہ “عالمی برادری کو کشمیریوں کو انصاف، وقار اور آزادی دلوانے میں اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ خطے میں پائیدار امن تبھی ممکن ہے جب مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے عین مطابق حل کیا جائے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...