Home highlight تحریک کے اعلان کے ساتھ لیگی وزرا کے بیانات ہماری کامیابی کی نشانی ہے، پی ٹی آئی

تحریک کے اعلان کے ساتھ لیگی وزرا کے بیانات ہماری کامیابی کی نشانی ہے، پی ٹی آئی

Share
Share

پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کے وزرا کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری تحریک کے اعلان کے ساتھ ہی اس کی کامیابی کے اثرات نمایاں ہوگئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اعلان کے ساتھ ہی لیگی وزرا کے بیانات سے تحریک کی کامیابی کے اثرات نمایاں ہونا شروع ہو چکے ہیں، پنجاب اور وفاق کے مینڈیٹ چوروں کی آہ و بکا ان میں پائے جانے والے خوف اور ان کے انجام کی خبر دے رہی ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ اپنے خوف کو چھپانے کیلئے کٹھ پتلیوں کے درباریوں اور کنیزوں کو صدا گیری کیلئے میدان میں اتارا جارہا ہے، اقتدار پر قابض سرکار کی پراپیگنڈہ مشینری ایک جانب اپنی بقا کی بھیک مانگے گی جبکہ دوسری جانب قوم کو کنفیوژ کرنے کے منصوبے بنائے گی۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مجرموں کے ہاتھوں ملک و قوم کے وجود پر مسلط تباہی ان کے گھناؤنے پن کو بےنقاب کرنے کے ساتھ عوام کو ان سے نجات کیلئے باہر نکلنے کی دعوت دے رہی ہے، پوری قوم نے دیکھ لیا کہ مینڈیٹ سے محروم گروہ کے پاس ظلم، جبر اور فسطائیت کے علاوہ اقتدار پر قبضے کا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی آئین، قانون اور جمہوریت کی بقا اور سلامتی کی ضامن ہے، غاصب اپنی کھال بچانے کیلئے عمران خان کو قید میں رکھنے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں، قوم فیصلہ کر چکی، آئین کا حلیہ بگاڑ کر اور عدلیہ اور میڈیا کو نکیل پہنا کر قوم کو ابدی غلام بنانے کے ملکروہ منصوبوں کا ہرگز کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...