Home sticky post 4 خطے میں امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط ہے،بلاول بھٹو

خطے میں امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط ہے،بلاول بھٹو

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ 13 جولائی 1931 سرینگر کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں ڈوگرہ راج کے ہاتھوں شہید ہونے والے 22 عظیم کشمیریوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ "اُن 22 کشمیری شہداء کے خون نے ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت کی ایک لازوال داستان رقم کی۔ سری نگر سینٹرل جیل کے سامنے ان شہداء نے ایک عظیم مقصد کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ عظیم کشمیری محض اپنے حقِ اظہار کے لیے نہیں، بلکہ پوری قوم کی عزت و حرمت کے لیے شہید ہوئے۔ ان کا خون ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آزادی کی روح کو بندوقوں کے زور سے کبھی دبایا نہیں جا سکتا۔”

بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے تاریخی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ "پیپلز پارٹی قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی میں ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ "13 جولائی کا یہ دن ہر کشمیری کے دل میں زندہ ہے۔ ہم ان عظیم شہداء کے مقصد سے تجدیدِ عہد کرتے ہیں کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے اور کہا کہ "عالمی برادری کو کشمیریوں کو انصاف، وقار اور آزادی دلوانے میں اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ خطے میں پائیدار امن تبھی ممکن ہے جب مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے عین مطابق حل کیا جائے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...