Home تازہ ترین اسلام آباد میں مسلسل بارش، راول ڈیم کی سطح بلند، سپل ویز کھولنے کا امکان

اسلام آباد میں مسلسل بارش، راول ڈیم کی سطح بلند، سپل ویز کھولنے کا امکان

Share
Share

اسلام آباد:جڑواں شہروں میں جاری مسلسل بارش کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مون سون سیزن کے دوران ڈیم میں 10 فٹ تک پانی کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ڈیم حکام کے مطابق راول ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی کل گنجائش 1752 فٹ ہے، جبکہ اس وقت پانی کی سطح 1747 فٹ سے تجاوز کر چکی ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ اگر بارشوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو ڈیم کے سپل ویز کھولے جا سکتے ہیں تاکہ اضافی پانی کو کنٹرول کیا جا سکے اور حفاظتی اقدامات بروقت ممکن بنائے جا سکیں۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسم اور پانی کی صورتحال سے باخبر رہیں اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...