Home #ٹرینڈ فنانس بل پر تاجروں کا احتجاج، خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں متنازع شقوں میں ترامیم پر اتفاق

فنانس بل پر تاجروں کا احتجاج، خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں متنازع شقوں میں ترامیم پر اتفاق

Share
Share

اسلام آباد:فنانس بل پر تاجروں کے احتجاج کے حوالے سے خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں متنازع شقوں میں ترامیم پر اتفاق کرلیا گیا۔

فنانس بل کے خلاف تاجروں کے احتجاج کے معاملے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی، رانا احسان افضل، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ، کراچی، لاہور اور راولپنڈی سمیت مختلف چیمبرز کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں ٹیکس قانون سازی پر بزنس کمیونٹی کے تحفظات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں صدر ایف پی سی سی آئی نے ٹیکس بل میں کیے گئے انفورسمنٹ اقدامات پر بزنس کمیونٹی کے خدشات سے آگاہ کیا۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے فیڈریشن اور چیمبرز کی طرف سے کمیٹی کو چارٹر آف ڈیمانڈ سے آگاہ کیا، اجلاس میں ایف بی آر اور ٹیکس ماہرین کی جانب سے شرکا کو ٹیکس بل میں شامل انفورسمنٹ اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

کمیٹی نے ٹیکس بل پر بزنس کمیونٹی کے خدشات کو دور کرنے کے لیے سفارشات کی تیاری کے حوالے سے مشاورت کی اور شکایات کے ازالے کے لیے خصوصی کمیٹی کے قیام کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔

مذکورہ کمیٹی میں ایف بی آر کے دو نمائندے ،ایف پی سی سی آئی، متعلقہ چیمبر اور سیکٹر کا ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا۔

اجلاس میں ٹیکس بل کے کلاز 9کے خاتمے کی وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے انڈسٹریز ہارون اختر کی تجویز کی حمایت کی گئی اور اجلاس میں کمیٹی نے بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے متنازع کلاز میں ترامیم پر اتفاق کر لیا۔

خصوصی کمیٹی تجاویز حتمی منظوری کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کو پیش کرے گی۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے بزنس کمیونٹی کے خدشات کو سنجیدگی سے سننے پر حکومت سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ حکومت نے بزنس کمیٹی کے خدشات کو سنجیدگی سے لیا ہے۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ امید ہے وزیراعظم شہباز شریف آج کے اجلاس میں طے پانے والی سفارشات کی منظوری دیں گے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...