Home highlight محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں مزید موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں مزید موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی

Share
Share

اسلام آباد::چاروں صوبوں کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے، آج رات سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشیں شروع ہوں گی۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مون سون کے ایک اور اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا جس کے مطابق سندھ میں آج رات سے 20 جولائی کے دوران تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی، حیدرآباد، بدین، ٹھٹہ، کراچی، خیرپور، جیکب آباد، دادو، کشمور، بے نظیر آباد، سانگھڑ، سکھر، گھوٹکی اور دیگر میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

صوبہ خیبرپختوخوا میں 21 جولائی سے 25 جولائی کے درمیان دیر، سوات، کوہستان، مالا کنڈ، شانگلہ، بٹگرام، کوہاٹ، ٹانک، ڈی آئی خان، باجوڑ، مہمند، خیبر، وزیرستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی، ہنگو میں بارشوں کا امکان ہے اور اسی دوران خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پر شدید بارشیں بھی متوقع ہیں۔

پنجاب میں 20 جولائی کی شام سے 25 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، گجرات، لاہور، گجرانوالہ، شیخوپورہ، نارووال، سیالکوٹ، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، خوشاب، اوکاڑہ، سرگودھا، خوشاب، بھکر، میانوالی میں بارش کا امکان ہے جبکہ جنوبی پنجاب کے بھی مختلف علاقوں میں بھی کا امکان ہے۔

بلوچستان میں 18جولائی سے 19جولائی کے دوران اور 21 سے 23 جولائی کے دوران لسبیلہ، آواران، خضدار، کوئٹہ، ژوب، قلعہ سیف اللہ، زیارت، قلات، شیرانی، موسٰی خیل، لورالائی اور بارکھان میں بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، کشمیرکے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہونے کے ساتھ اسلام آباد، راولپنڈی، گجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، اوکاڑہ، نوشہرہ، پشاور کے نشیبی علاقہ زیرآب آسکتے ہیں۔

خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے راستہ بند ہونے کا خطرہ بھی ہے، شہری درختوں سولر بینل کمزور انفرااسٹرکچر اور پانی والے مقامات سے دور رہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...