Home sticky post 4 چیئرمین پی سی بی کی بھارت کے خلاف سیمی فائنل جیتنے پر قومی والی بال ٹیم کو مبارکباد

چیئرمین پی سی بی کی بھارت کے خلاف سیمی فائنل جیتنے پر قومی والی بال ٹیم کو مبارکباد

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین محسن نقوی نے بھارت کے خلاف سیمی فائنل جیتنے پر قومی والی بال ٹیم کو مبارکباددی ہے ۔

اپنے تہنیتی پیغام میں چیئر مین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ انڈر 16والی بال ٹیم نے سیمی فائنل میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کرکے روایتی حریف کو شکست دی۔ بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں کامیابی قومی کھلاڑیوں کی انتھک محنت اور جذبے کا ثمر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان انڈر 16 والی بال ٹیم کے کھلاڑیوں نے غیر معمولی صلاحیتوں اور پیشہ وارانہ مہارت سے فائنل میں رسائی حاصل کی۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے فائنل کے لیے قومی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کااظہارکیااور کہا کہ امید ہے کہ قومی کھلاڑیوں اسی عزم کے ساتھ فائنل جیت کر وطن واپس آئیں گے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...