Home sticky post 5 ہنگو میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، ڈی پی او،سیکیورٹی افسر سمیت ایک ایس ایچ او زخمی

ہنگو میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، ڈی پی او،سیکیورٹی افسر سمیت ایک ایس ایچ او زخمی

Share
Share

ہنگو :ہنگو کے علاقے زرگری شناواری میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کی۔ اس آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے، سیکیورٹی فورسز نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ تاہم فائرنگ کے تبادلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو، خالد خان، ایس ایچ او دوآبہ اور سیکیورٹی فورسز کاایک افسر زخمی ہو گئے۔

انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے زخمی ہونے والے افسران سے بات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ ڈی پی او خالد خان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے اور انہیں کوہاٹ منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں سے انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا جائے گا۔ ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ عباس مجید مروت ڈی پی او ہنگو کے ہمراہ ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کا عزم ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...