Home sticky post ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر انڈر 16 والی بال ٹیم کیلئے نقد انعام کا اعلان

ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر انڈر 16 والی بال ٹیم کیلئے نقد انعام کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر انڈر 16 والی بال ٹیم کو 82 لاکھ روپے کیش ایوارڈ دینے کا اعلان کردیا۔

ترجمان پاکستان اسپورٹس بورڈ کے مطابق انڈر16والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو تاریخی فتح پر6 لاکھ روپے کیش انعام دیا جائے گا۔

پی ایس بی کیش ایوارڈ پالیسی 2024 کے تحت براعظمی ٹیم ایونٹس کے گولڈ میڈلسٹ کھلاڑی کو انفرادی انعام کو 30 فیصد دیا جاتا ہے۔

اس پالیسی کے تحت 12 رکنی اسکواڈ کے لیے یہ مجموعی طور پر 72 لاکھ کیش ایوارڈز دیئے جائیں گے، یہ پالیسی کوچنگ اسٹاف کے لیے ٹیم ایوارڈ کا 50 فیصد مختص کرتی ہے، اس پالیسی کے تحت کوچ کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر انڈر 16 والی بال ٹیم اور کوچنگ اسٹاف کو 82 لاکھ روپے کے کیش ایوارڈ آئندہ چند روز میں دیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے سنسنی خیز فائنل میں ایران کو 2-3 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی، پاکستان پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہا۔

کیش ایوارڈز مختلف عمر کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور مالی معاونت پاکستان اسپورٹس بورڈ کی پالیسی کا حصہ ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کیش ایوارڈز ان کھلاڑیوں اور کوچز کو دی جائیں گی جن کے نام ٹورنامنٹ کی آفیشل فہرست میں شامل ہیں، کیش ایوارڈز کے حصول کے لئے ضروری دستاویزات مکمل ہونی چاہئیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...