Home sticky post 6 پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کے خدشہ ،پی ڈی ایم اے کی متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کے خدشہ ،پی ڈی ایم اے کی متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

Share
Share

لاہور:پی ڈی ایم اے نےپنجاب کے دریاؤں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطا بق21 سے 23 جولائی کے دوران دریائے جہلم، چناب اور راوی میں بارشوں کے باعث درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب جبکہ کل22 سے 24 جولائی کے دوران دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بھی پانی کے بہائو میں اضافے کا خدشہ ہے،جس کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے،مون سون بارشوں کے چوتھے سپیل کا25 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

کمشنر لا ہور راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن جبکہ گجرات، منڈی بہائوالدین، سرگودھا، خوشاب، جھنگ،ننکانہ صاحب، فیصل آباد، اوکاڑہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ریسکیو1122 کو تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو اسٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے متعلقہ انتظامیہ کو کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کریں ۔ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو الرٹ رکھا جائے۔ریسکیو 1122 کی ڈائزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ریسکیو آپریشن کیلئے پٹرول و ڈیزل کا اسٹاک وافر مقدار میں ہونا چاہیے ،عوام کو موجودہ صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے۔

دریاؤں کے پاٹ میں موجود مکانوں اور مویشیوں کے انخلا کو یقینی بنا یا جائے۔فلڈ ریلیف کیمپس میں خوراک،پینے کے صاف پانی و دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ہنگامی انخلا کی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب آپکا اور آپکے مال مویشیوں کا پوری طرح سے خیال رکھے گی۔شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں ۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...