Home sticky post 5 قیدیوں کو بیوی بچوں کے ساتھ فیملی روم میں رہنے کی اجازت مل گئی

قیدیوں کو بیوی بچوں کے ساتھ فیملی روم میں رہنے کی اجازت مل گئی

Share
Share

راولپنڈی:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کی تاریخ میں مثالی فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب بھر کی تمام جیل خانہ میں قیدیوں کے بیوی بچوں کو ساتھ رہنے کے لئے فیملی روم کی اجازت دی ہے ۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق 5 سال سے زائد سزا کے قیدی سال میں 3 بار، مسلسل 3 دن اپنی اہلیہ اور 6 سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ جیل کے فیملی روم میں قیام کر سکتے ہیں۔جہاں انہیں مفت کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ فیملی روم میں قیام کیلئے قیدی یا اہلیہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو درخواست دیتے ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ جیل متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے تحریری منظوری لیں گے جس کے بعد سپرنٹنڈنٹ جیل مقررہ تاریخ پر بیگم اور بچوں کو قیدی کے ساتھ فیملی روم میں قیام کی اجازت دیں گے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...