Home sticky post 4 پاک فضائیہ کا گلگت بلتستان میں کامیاب ریسکیو مشن

پاک فضائیہ کا گلگت بلتستان میں کامیاب ریسکیو مشن

Share
Share

گلگت بلتستان: پاک فضائیہ نے گلگت بلتستان میں شدید موسمی حالات کے باعث پھنسے سیاحوں اور مقامی افراد کو کامیابی سے ریسکیو کر لیا ہے۔

پاک فضائیہ کے سی ون تھرٹی (C-130) طیارے نے 25 جولائی کو گلگت بلتستان میں پھنسے 125 افراد کو خصوصی پرواز کے ذریعے بچایا۔ یہ طیارہ صبح 7 بج کر 55 منٹ پر نور خان ایئر بیس سے قادری پہنچا اور مسافروں کو منتقل کیا۔ ریسکیو کیے گئے افراد میں 82 عام شہری، 25 پاک فوج کے اہلکار، اور 18 پاک فضائیہ کے اہلکار شامل تھے۔

سی ون تھرٹی (C-130) طیارہ قادری بیس سے صبح 8 بج کر 52 منٹ پر روانہ ہوا اور کامیاب آپریشن کے بعد بحفاظت نور خان بیس پہنچ گیا۔ اس ریسکیو آپریشن کے دوران تمام 125 افراد کو قادری سے نور خان بیس منتقل کیا گیا۔

پاک فضائیہ اور مقامی انتظامیہ نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ افواج پاکستان اور مقامی انتظامیہ ہر مشکل گھڑی میں عوام کی خدمت اور فلاح کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...